May ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ممبئی میں فیکٹری میں دھماکہ

ممبئی کے علاقے ڈومبی ولی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے کم سے کم تین افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوگئے ہیں -

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی کے علاقے ڈومبی ولی میں آچاریہ نامی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ بائلر پھٹنے سے ہوا -

دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے - مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز تین کلومیٹر دور تک سنی گئی -

مقامی حکام نے بتایا کہ حادثہ جمعرات کی صبح گیارہ بجے پیش آیا اور بائلر پھٹنے سے ہربرٹ براؤن فارما اینڈ ریسرچ لیب کے ایک یونٹ میں آگ لگ گئی -

یہ فیکٹری ایم آئی ڈی سی انڈسٹریل کمپلیکس میں واقع ہے -

دھما کے سے لگنے والی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ایک درجن سے زائد فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لئے استعمال کیا گیا - ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے بائلر میں دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہیں -

ٹیگس