May ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور بحرین میں ہندوستانی خواتین کی فروخت کا انکشاف

ایک برطانوی اخبار نے سعودی عرب اور بحرین میں ہندوستانی خواتین کی فروخت کا انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ انڈی پینڈینٹ نے ہفتے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستانی ملازماؤں کو سعودی عرب اور بحرین میں تجارتی اشیا کے طور پر انتہائی کم قیمت میں فروخت کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہر ہندوستانی ملازمہ چار ہزار پونڈ میں جبکہ بحرین میں دوہزار پونڈ میں فروخت ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق ہندوستانی رکن پارلیمنٹ راگوناتھ ریڈی کا کہنا ہے کہ ریکروٹنگ کرنے والی بعض کمپنیاں ہندوستانی خواتین کو بیرون ملک اچھی ملازمت، اور بہتر تنخواہوں کا جھانسہ دیکر باہر لے جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں ، ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی انہیں غیر قانونی طور پر روکے رکھتی ہیں جس کے بعد انہیں پہلے جیل میں پھر جیل سے جھڑانے کے بعد فروخت کر دیتی ہیں۔

راگوناتھ ریڈی نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستانی خواتین کو ریکروٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے مقابلے میں قانونی تحفظ فراہم کرے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ملازمت کی خاطر خلیج فارس کے ملکوں میں جانے والے تقریبا بیس ہزار سے زائد ہندوستانی خواتین ملازماؤں کو انتہائی ناگوار صورتحال کا سامنا ہے۔

ٹیگس