May ۳۰, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • افریقی ملکوں کے طلبا کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے: صدر پرنب مکھرجی

ہندوستان کے صدرپرنب مکھرجی نے ہندوستان میں زیر تعلیم افریقی ملکوں کے طلبا سے کہا ہے کہ انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے

ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے ملک میں افریقی ملکوں کے طلبا پر ہونے والے حملوں کے حالیہ واقعات کے بعد آج انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان ملکوں کے طلبا کو اپنی سیکورٹی اور سلامتی کے تعلق سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے -

ہندوستانی صدر نے مختلف ملکوں کے مشن کے سربراہوں کی ساتویں سالانہ کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ افریقی ملکوں کے طلبا پر حالیہ حملوں سے وہ ذاتی طور پر کافی رنجیدہ ہیں کیونکہ وہ طالب علم ، سیاسی کارکن اور ایک ممبرپارلیمنٹ کے طور پر یہ دیکھتے اور محسوس کرتے آئے ہیں کہ ہندوستان اور افریقہ کتنے قریب رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں افریقی ملکوں کے طالب علموں پر حملہ ہندوستانی شہریوں کے لئے انتہائی افسوس ناک ہے کیونکہ ہندوستانیوں نے ہمیشہ افریقیوں کی جانب دوستی کاہاتھ بڑھایا ہے -

واضح رہے پچھلے دنوں دہلی اور حیدرآباد میں افریقی ملکوں کے طلبا پر جان لیوا حملے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم دو افریقی طالب علم ہلاک ہوچکے ہیں

ٹیگس