Jun ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کا مطالبہ تیز

ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس میں نائب صدر راہل گاندھی کو پارٹی کا صدر بنا ئے جانے کا مطالبہ تیز ہوتا جا رہا ہے

ریاست پنجاب میں کانگریس کے صوبائی صدر کیپٹن امریندرسنگھ نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کے پارٹی کا صدر بننے کا یہی صحیح وقت ہے - انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرینکا گاندھی کو بھی سیاست میں پوری طرح سرگرم ہوجانے کا وقت آگیا ہے -

چندی گڑھ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریندرسنگھ نے کہا کہ پارٹی کی صدرسونیا گاندھی ایک غیر معمولی لیڈر ہیں اور وہ گذشتہ بیس سال سے پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اگر سونیا گاندھی کو یہ لگتا ہے کہ پارٹی کی قیادت اب جوان نسل کو دینا چاہئے تو یہ بہترین وقت ہے اور راہل گاندھی اس کے لئے سب سے مناسب ہیں 

واضح رہے کہ پنجاب اور اترپردیش جیسی اہم ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے قریب آنے کے موقع پر کانگریس پارٹی میں راہل گاندھی کو پارٹی کا صدر اور پرینکا گاندھی کو باقاعدہ سیاست کے میدان میں اتارنے کا مطالبہ تیز ہو گیا ہے-

اس درمیان بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کے گرد موجود سینئر لیڈران نہیں چاہتے کہ سونیا گاندھی پارٹی کی قیادت راہل گاندھی کے حوالے کریں - ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے کی صورت میں پارٹی کے سینیئر لیڈران حاشیے پر چلے جائیں گے

 

 

 

ٹیگس