Oct ۲۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • شمال مغربی پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر، سیکیورٹی فورسز نشانے پر

شمال مغربی پاکستان میں ایک بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بیس فوجی جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان:  موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ خیبر پختونخوا میں واقع مرکزی کرم کے علاقے میں ہوا۔ سیکورٹی ذرائع نے چھ فوجیوں کے جاں بحق ہونے اور چودہ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

گزشتہ روز بھی دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی نے خیبرپختونخوا کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس حملے میں تین فوجی جاں بحق اور پانچ فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

 

دوسری جانب طالبان کے حکام نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور پاکستان کی سرزمین پر اس گروپ کی سرگرمیوں کا ذمہ دار افغانستان نہیں ہے۔

طالبان حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان گروپ، امارت اسلامیہ کی حکمرانی سے پہلے سرگرم تھا، اسے پاکستان کا اندرونی مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور افغانستان اس کی سرگرمیوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔

 

ٹیگس