Oct ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین نے سرحد پر امن و امان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام زمینی مسائل کو موجودہ ڈائیلاگ میکنزم کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا تیسواں دور پچیس اکتوبر کو چشول مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر منعقد ہوا جو دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں انجام پایا۔

سحرنیوز/ہندوستان: اس سلسلے میں جاری ہونے والے بیان میں فریقینں نے گزشتہ سال اکتوبر میں کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کے بائیسویں دور کے بعد ہونے والی پیش رفت کو نوٹ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان چین کے سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار ہے۔ 

بیان میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سرحد کے ساتھ کسی بھی زمینی مسائل کو حل کرنے کے لیے موجودہ میکینزم کا استعمال جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بیان کے مطابق سرحد پر استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی زمینی مسئلے کو حل کرنے کے لیے موجودہ میکینزم کا استعمال جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

ٹیگس