Oct ۲۹, ۲۰۲۵ ۲۱:۵۱ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن تحلیل کیا جائے ؛ ہندوستان کی 300 سے زائد تنظیموں کا مطالبہ

ہندوستنان کی تین سو سے زائد سماجی تنظیموں اور کارکنوں نے ایک قرارداد پاس کر کے ایس آئی آر کو ناقابل قبور قرار دیا ہے اور الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق چنئی میں منعقدہ’’ نیشنل کانکلیوان ڈیموکریٹک گورننس اینڈ سٹیزنس رائٹس‘‘ میں ایس آئی آرکے خلاف ایک مشترکہ’عوامی قرارداد‘منظور کی گئی۔

 

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی غیرجانبداری اور شفافیت بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور اس کے کسی بھی اعلان سے جانبداری اور غیرشفافیت واضح طور پر جھلکتی ہے اسی لئے اس الیکشن کمیشن کو فوراً تحلیل کیا جائے اور اس کی جگہ ایک نیا اورتمام طرح کے سیاسی دبائو سے آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا جائے ۔

اس کے ساتھ ہی موجودہ الیکشن کمیشن کا اعلان کردہ ایس آئی آر فوراً منسوخ کیا جائے۔

 

اجلاس کا انعقاد مدراس اسکول آف سوشل ورک نے کیا تھا اور اس میں سابق جسٹس ہری پرنتھامن، پی یو سی ایل کے جنرل سیکریٹری وی سریش، سابق آئی اے ایس افسران آر بالا کرشنن ، ایم جی دیوا سہایم، انجلی بھاردواج اور ڈاکٹر وی پونراج  سمیت متعدد اہم شخصیات شریک تھیں۔
شرکاء نے الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلوں اور ووٹر لسٹ میں مبینہ تبدیلیوں کو انتخابات کی ساکھ  اور جمہوریت کی صحت کےلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔

 

ٹیگس