پلگاؤں مرکزی اسلحہ خانے کے حادثے پر ہندوستانی صدر کا اظہارغم
ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے مہاراشٹر کے وردھا ضلع کے پلگاؤں میں مرکزی اسلحہ خانے میں آتشزدگی کے حادثے میں لوگوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے
ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے مہاراشٹر کے گورنر ودیاراؤ کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے وردھا ضلع کے اسحلہ خانے میں آتشزدگی کے حادثے میں لوگوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے -انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ریاستی حکومت اور دیگر ایجنسیاں زخمیوں کو ضروری طبی امداد اور غمزدہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہوں گی -
واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع وردھا کے پلگاؤں کے مرکزی اسلحہ خانے میں لگی شدید آگ میں مرنے والوں کی تعداد انیس ہوگئی ہے- مرنے والوں میں دو فوجی افسران اور فوجی اہلکاربھی شامل ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کے تیرہ ملازمین اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں - وزیراعظم نریندرمودی نے بھی اس حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے -