Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی منگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز نے ایران کو ایک اعشاریہ چارارب ڈالرادا کر دیئے

ہندوستان کی منگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کو تیل دواعشاریہ پانچ چھ ارب ڈالر میں سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر ادا کر دیئے ہیں

 ہندوستان کی منگلورریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز کے مینیجینگ ڈائرکٹر ایچ کمار نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باعث ہم کمپنی پر واجب الادا ایران کی بقایا رقم ادا نہیں کر سکے تھے تاہم پابندیاں منسوخ ہونے کے بعد یہ کمپنی، ہندوستان کے سرکاری بینکوں اور جرمنی کے ای آئی ایچ  بینک کے ذریعے ایران کے خام تیل کی بقایا رقم ادا کر رہی ہے-

درایں اثنا ایرانی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہندوستانی آئل کمپنی ایسسر نے بھی دو ہفتے پہلے دوارب چھ سو ملین ڈالرواجب الادا رقم سے پانچ سو ملین ڈالرایران کو دے دیئے ہیں- یہ رقم ہندوستان کے سرکاری بینک اور جرمنی کے ای آئی ایچ بینک کے ذریعے ایرانی آئیل کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے-

انڈیل آئل کمپنی نے بھی تیئیس ملین میں سے سترہ ملین پانچ لاکھ ڈالرجو تیل کی خریداری کی بابت اس پر واجب الادا تھے ایران کو ادا کردیئے ہیں-

ہندوستان کی تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے تمام بقایاجات جو تیل کی خریداری کی بابت انھیں ادا کرنے ہیں آئندہ دو سے تین مہینوں میں ادا کردیں گی- کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کی تیل کمپنیوں پرایران کا پانچ اعشاریہ نو ارب ڈالرباقی ہے-

ٹیگس