بابری مسجد کیس کی پیروی کرنے والے ہاشم انصاری نہیں رہے
Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں بابری مسجد کیس میں مسلمانوں کے خاص حمایتی ہاشم انصاری کا انتقال ہوگیا ہے وہ چھیانوے سال کے تھے
ہاشم انصاری طویل عرصے سے بیمار تھے اور منگل کی رات انھوں نے آخری سانس لی - ہاشم انصاری سن انیس سو انچاس سے بابری مسجد کے لئے مسلمان فریق کی پیروی کررہے تھے-
ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کی صبح وہ نماز کے لئے نہیں اٹھے تو گھر والوں نے دیکھا کہ ان کی موت ہوچکی ہے-
آٹھ سال سے زیادہ عرصے سے بابری مسجد کی قانونی جنگ لڑنے والے ہاشم انصاری کے مقامی ہندو سادھو سنتوں سے رشتے کبھی خراب نہیں ہوئے تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب ہاشم انصاری نے بابری مسجد کیس کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا تھا-