Oct ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا پاکستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ علاقے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے منگل کے دن کہا ہے کہ اسلام آباد نے علاقے میں دہشت گردوں کی حمایت کر کے ایک ایسی پالیسی اختیار کی ہے جس کے نتیجے میں اسے دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون و مدد سے متعلق ہندوستان کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات صرف اس بناء پر ہیں کہ پاکستان ان گروہوں کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کمشیر کے اڑی سیکٹر میں ہندوستانی کے فوجی مرکز پر ہونے والے حملے کے بعد سے، کہ جس میں ہندوستان کے اٹھارہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔

ہندوستان اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان ہندوستان کے اس الزام کی تردید کرتا ہے۔ جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کو لےکر دیرینہ اختلافات چلے آر ہے ہیں۔

ٹیگس