Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • کشمیر: فوج کی ایک گشتی پارٹی برفانی تودے تلے لاپتہ

کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کے برفانی تودے تلے دب جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور آج مزید پانچ فوجی لاپتہ ہوئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی ایک گشتی پارٹی کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے پانچ فوجی اہلکار برف تلے زندہ دب کرلاپتہ ہوگئے ہیں۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید برف باری کے باعث وادی کے متعدد سرحدی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد اور 15 فوجی اہلکاروں سمیت کم از کم 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے  آج کہا کہ مژھل سیکٹر میں فوج کے 56 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے پانچ اہلکار برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لئے بچاؤ مہم شروع کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران وادی کے متعدد سرحدی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا زیاں ہوا ہے

اس دوران سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ وادی اور خطہ لداخ کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی تازہ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

 

ٹیگس