Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: 500 اور1000 روپے پر پابندی دو ہزار سولہ کا سب سے بڑا فراڈ

سابق ہندوستانی وزیر خزانہ چدم برم نے پانچ سو اور ہزار روپے کرنسی نوٹوں پر پابندی کو دو ہزار سولہ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق چدم برم نے نریندرمودی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک آدمی کے دماغ میں آئیڈیا آیا اور اس نے نتائج سوچے سمجھے بغیر ٹی وی پر نوٹ بندی کا اعلان کردیا، نوٹ بندی کے فیصلے سے دو ہزار سولہ میں ہندوستانی معیشت نیچے آئی اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

واضح رہے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں 500اور1000والے نوٹوں پر پابندی عائد کررکھی ہے،مودی کے اس اقدام کے بعد اپوزیشن سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد سراپا احتجاج ہیں اور اب تک ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس