Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • تمل ناڈو کے نئے وزیراعلی کی تقریب حلف برداری

پلانی سوامی تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلی بن گئے ہیں۔

انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کے حمایتی پلانی سوامی تمل ناڈو کے 13ویں وزیر وزیراعلی بن گئے ہیں۔ ان کے ساتھ 31 اراکین اسمبلی نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیا ۔

راج بھون میں گورنر سی ودیا راؤ نے پلانی سوامی کو حلف دلایا۔ گورنر نے پلانی سوامی کو 15 دنوں کے اندر اندر اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔

خیال رہے کہ کئی دنوں کی سیاسی کشمکش کے بعد تمل ناڈو کے گورنر ودیا راؤ نے پلانی سوامی کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی ۔ صبح 11:30 بجے سینئر لیڈروں کے ساتھ گورنر سے ملنے پہنچے پلانی سوامی نے اپنی حمایت میں 124 اراکین اسمبلی کا خط سونپا تھا۔

پلانی سوامی کی گورنر سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے جے كمار نے کہا تھا کہ ہم نے پلانی سوامی کی حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی کی فہرست گورنر کو سونپ دی ہے۔ ہم نے راؤ سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل کے لئے پلانی سوامی کو دعوت دیں ۔

 

ٹیگس