Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • بی جے پی کی جانب سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ

اترپردیش انتخابات کے لیے بی جے پی نے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔

اترپردیش انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سےکسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دئیے جانے کے مسئلے پر پہلی بار وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو یوپی الیکشن کے لئے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینا چاہئے تھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، ہم نے کئی دوسری ریاستوں میں اقلیتوں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ یوپی میں بھی اقلیتوں کو ٹکٹ دینے کی بات چلی تھی شاید بی جے پی پارلیمانی بورڈ کو کوئی جیت درج کرنے کے قابل اقلیتی امیدوار نہیں ملا لیکن میرا خیال ہے کہ مسلم کو ٹکٹ دیا جانا چاہیے تھااگر کوئی مسلم امیدوار ہوتا تو ہمارا نقصان نہیں کرتا۔ ہم اس بات پر توجہ دیں گے کہ اقلیتی امیدوار تیار کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے پر کئی سوال اٹھے تھے۔ اس پر پارٹی کی طرف سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ امیدواروں کو ٹکٹ ذات و مذہب دیکھ کر نہیں بلکہ قابلیت دیکھ کر دیے گئے ہیں۔

 

ٹیگس