ورکنگ باﺅنڈری پرفائرنگ سے خاتون ہلاک
ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ سے معمر خاتون ہلاک ہو گئی ۔
پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کی جس کی زد میں آنے سے رشیدہ بی بی نامی معمر خاتون ہلاک ہو گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رشیدہ بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی جو ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تاہم اس کی میت ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے ۔
دوسری جانب ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر الگ الگ پرچم میٹنگ کی اور رشیدہ بی بی نامی خاتون درانداز کی لاش پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام ایک دوسرے پر لگاتے رہتے ہیں اور اب تک ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہزاروں ہندوستانی،پاکستانی اور کشمیری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔