Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • اترپردیش انتخابات میں آزاد امیدوارہلاک

ہندوستان کی ریاست اترپردیشن میں آزاد امیدوارراکیش سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جان کی بازی ہار گئے۔

اترپردیش کے علاقے مہوبہ میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ سے پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے حامیوں کے درمیان ہوئے تشدد میں زخمی آزاد امیدوار راکیش سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جان کی بازی ہار گئے۔

علاقے کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جتندر دوبے نے بتایا کہ راکیش سنگھ کا آج صبح لکھنؤ کے سہارا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

راکیش سنگھ  کی لاش ان کےاہل خانہ کے سپرد کر دی گئی۔

 

ٹیگس