Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں متوازن پالیسی پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں متوازن اور منصفانہ خیالات ضروری ہیں۔

ہندوستان نے خارجہ سکریٹری ایس جے شنكر کے بیجنگ کے دورے کے دوران اسٹریٹجک ڈائیلاگ کو بامعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سیاست میں تعلقات میں متوازن اور منصفانہ خیالات کی ضرورت ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس دورے کے سلسلے میں میڈیا میں آئی رپورٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نئی شکل میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ بامعنی رہا اور اس سے ہندوستان چین تعلقات کے پیچیدہ مسائل کو حل کیا گیا ہے۔

یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی سیاست کے ایک اہم موضوع پر ہم متوازن اور منصفانہ خیالات رکھیں.

قابل ذکر ہے ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری نے 22 فروری کو بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کے خارجہ سکریٹری کے ساتھ پہلے ہند چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی۔

 

ٹیگس