Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ہڑتال کی وجہ سے کاروباری مراکز بند رہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو سکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف آج پیرکو مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال رہی اور تمام کاروباری مراکزاور تعلیمی ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں آزادی کے حامی احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ سنیچر کی رات پلوامہ  میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسندوں سمیت جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس