کنٹرول لائن پرفائرنگ سے ہندوستانی فوجی ہلاک
Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
کنٹرول لائن پرفائرنگ سے ہندوستانی فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے پنچھ ضلع میں کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سرحد پار سے کی گئی فائرنگ میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پنچھ سیکٹر میں ایل او سی کے قریب ہندستانی فوج کی چوکیوں پر پاکستانی فوجیوں نے فائرنگ کی جس سے فوجی اہلکار دیپک جگناتھ گھڑگے ہلاک ہو گیا۔ پاکستان نے کل کہا تھا کہ کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔
ہندوستان اور پاکستان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے رہتے ہیں۔