Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ہندوستانی وزیر داخلہ

ہندوستان کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی وجہ سے ریاست میں ماؤنواز سرگرمیوں میں كمی آئی ہے۔

ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ  سنگھ  نے کہا کہ نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 ہفتہ کو سکما میں ہوئے نکسلیوں کے حملہ میں سی آر پی ایف کے 12 اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔ راج ناتھ نے ہفتہ کو رائے پور پہنچ کر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے چھتیس گڑھ حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات اور سکیورٹی اہلکاروں کی وجہ سے ریاست میں ماؤنواز سرگرمیوں میں كمی آئی ہے، جس سے بوکھلا کر نکسلیوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لئے ایک المناک واقعہ ہے۔ سی آر پی ایف اور پولیس پارٹی گشت کرنے کے لئے نکلی تھی، جس دوران نکسلیوں نے حملہ کیا۔ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، مجھے سی آر پی ایف پر فخر ہے۔

 

ٹیگس