ہندوستانی وزیردفاع کو گوا کی حکومت بنانے کی دعوت
گوا کی گورنر مردلا سنہا نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔
بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ اسے 22 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ ریاست میں بی جے پی نے 13 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ بی جے پی کو چھوٹی جماعتوں اور کچھ آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت مل گئی ہے۔ گوا کی گورنر مردلا سنہا نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 15 دن میں اکثریت ثابت کریں۔
انتخابات میں تین تین سیٹ حاصل کرنے والی مہاراشٹروادي گومنتک پارٹی اور گوا فارورڈ فرنٹ کے علاوہ 2 آزاد امیدواروں کی حمایت کا بی جے پی دعوی پیش کر سکتی ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی اس سلسلے میں گوا پہنچ گئے ہیں۔ پاریکرنریندر مودی حکومت میں کابینہ میں شامل ہونے سے پہلے گوا کے وزیراعلی تھے۔ پاریکر نے کہا کہ حلف برداری سے پہلے وہ وزارت دفاع کے عہدے سےاستعفی دیں گے۔