Apr ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: گائے ذبح کرنے پرعمر قید کی سزا

ہندوستان کی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے پرعمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا۔

ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے ذبح کرنے کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے ایک ایسا قانون منظور کرلیا جس کے مطابق گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا اور گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے کی صورت میں 10 سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ریاستی اسمبلی نے جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے گائے کے ذبیحہ پر عمر قید اور گوشت کی فروخت پر 10 سال قید کی سزا تجویز کی تھی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس کے بعد نئے قانون کا اطلاق یکم اپریل سے پوری  ریاست میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے گائے ذبح کرنے پر کئی بار فسادات ہوئے جن میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

ٹیگس