Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • احسان اللہ احسان کے الزامات من گھڑت ہیں

ہندوستان اور افغانستان نے کالعدم جماعت الاحرار اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے سابق ترجمان کی جانب سے اسلام آباد کے خلاف جنگ کیلئے نئی دہلی کی جانب سے طالبان کو فنڈنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اوراس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

دوسری جانب ایک سینئر افغان سیکورٹی عہدیدار نے بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے الزامات کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے جس کا اصلی نام لیاقت علی ہے انکشاف کیا تھا کہ ہندوستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں حملوں کیلئے طالبان کو فنڈز مہیا کرتی تھیں ۔

 

ٹیگس