May ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپیں اور ہڑتال

وادی کشمیر میں 15 اپریل کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈگری کالج پلوامہ میں طالب علموں کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد اسکولوں اور کالجوں میں شروع ہونے والا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر سےموصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو جہاں وسطی ضلع بڈگام کے ماگام اور شمالی کشمیر کے لنگیٹ و ایپل ٹاون سوپور میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اورسیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں، وہیں جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں طالب علموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہونے والے مظاہروں کے دوران طلباء اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں متعدد طلباءاور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

حریت کانفرنس نے طلباء کے زخمی ہونے اور طلباء کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے آج جمعہ کو وادی میں نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرنے اور اپنے کاروربار کو بند رکھنے کا مطالبہ جس کی وجہ سے آج کاروباری مراکز اور  تعلیمی ادارے بند ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

 

ٹیگس