May ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • تشدد اور نفرت امن کے لئے خطرہ

ہندوستان کےوزیراعظم نے سری لنکا میں کہا کہ امن و امان سے خوشحالی آتی ہے۔

ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے آج  اپنے دورہ سری لنکا کے موقع پر کولمبو میں انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج امن قائم کرنا ہے اس لئے تشدد اور نفرت پر مبنی نظریہ دنیا میں امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ہندوستان کےوزیراعظم  نے کہا کہ پوری دنیا میں تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرات کو امن کے پیغام سے دور کیا جا سکتا ہے اور اس مقصد کیلئے ممالک کے درمیان  ھم آھنگی  ضروری ہے اورتضاد سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

 

ٹیگس