May ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین کے حل پرتاکید

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کی۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا اس بیان کے مطابق ہندوستان نے مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے پرامن اور پائیدار سیاسی کوششوں کے ذریعے حل تلاش کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین کی معیشت اور وہاں کے عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اس کا پارٹنر بنا رہے گا۔

اجلاس میں ہندوستان نے فلسطین کے ساتھ کھیل، زراعت، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و الیکٹرانکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں فریقوں کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈروں کو ویزا کی چھوٹ دیئے جانے کے سلسلے میں پانچ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دہلی میں اپنی بات چیت کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کے تصفیہ میں ہندوستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ تنازعہ کے حل کے لئے فلسطین کسی بھی طرح کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے۔

مودی کے پہلے اسرائیلی دورہ سے قبل ہندوستان محمود عباس کی میزبانی کر رہا ہے۔

 

ٹیگس