May ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیرہندوستان کے لئے چیلنج

ہندوستان کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ ہمارے لیے چیلنج ہے اور جلد ہی اس مسئلے کا مستقل حل نکال لیں گے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کےوزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نےاین ڈی اے حکومت کی تین سالہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بی جے پی کی ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان کشمیرمیں عدم استحکام پیدا کر کے ہندوستان کوغیرمستحکم کرنا چاہتا ہے لیکن ہم کشمیرمیں اب بار بار بد امنی کی اجازت نہیں دینگے تاہم ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کرنا چاہتے ہیں جوبلاشرائط ہوں گی۔

دوسری جانب ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے صدر امت شاہ نے کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات بند ہونے تک بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا ہے تاہم امیت شاہ نے کہا کہ جب تشدد ختم ہو جائے گا اور بات چیت کے لئے ماحول بنے گا تو ہم سب سے بات چیت کریں گے۔

ٹیگس