May ۳۰, ۲۰۱۷ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور جرمنی کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ہندوستان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کے فروغ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ تعلقات بحر اٹلانٹک کے دونوں طرف کے ملکوں کے تعلقات کے خلاف نہیں ہونے چاہئیں۔

روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے منگل کے روز ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے گفتگو کے بعد کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعاون کی توسیع جرمنی کے لئے قابل ذکر اہمیت کی حامل ہے تاہم بحر اٹلانٹک کے دونوں طرف کے ملکوں کے تعلقات تاریخی لحاظ سے جرمنی کے لئے اہمیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات اہمیت کے حامل رہیں گے۔

انجیلا مرکل نے اس سے قبل گروپ سات کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ہمراہی نہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسروں پر بھروسہ کئے جانے کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔

 اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جرمنی کو ہندوستان کا قابل اعتماد شریک ملک قرار دیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی مختلف یورپی ملکوں کے اپنے دورے میں منگل کے روز جرمنی پہنچے۔

ٹیگس