Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • روس کی شمولیت سے ہی دیرپا امن کا حصول ممکن ہے۔سابقہ جرمن چانسلر

جرمنی کی سابقہ چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ سرد جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک روس کے تعاون سے دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہوجاتا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی سابقہ چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ دیرپا امن صرف روس کی شمولیت سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی سابقہ چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ سردجنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک روس کے تعاون سے  دیرپا امن کا حصول  ممکن نہیں ہوجاتا۔

میونخ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مرکل نے کہا کہ  یوکرین  کے واقعات حالات کا رخ موڑنے والے تھے اورروسی صدر ولادیمیر پیوٹین کے بیانات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

جرمن سابقہ چانسلر نے اس تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ  ہمیں شروع سے ہی ان باتوں کو سنجیدہ طور پر لینا چاہیے تھا اور انہیں خالی ہوائی دعوے نہیں سمجھنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ سابقہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کی تھیں اور نارڈ سٹریم 2گیس پائپ لائن کا منصوبے کی حمایت کی تھی۔

 

ٹیگس