Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • بحر اسود میں نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات کے بارے میں پوٹن کا انتباہ

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونی گفتگو میں بلیک سی میں نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات پر انتباہ دیا ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق صدر پوٹن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس اور یورپ کے درمیان یوکرین کے بارے میں پائی جانے والی کشیدگی پر گفتگو کی۔ کرملین کے مطابق اس گفتگو میں صدر پوٹن نے بلیک سی میں نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات اور ان کی خطرناک و عدم استحکام پیدا کرنے والی ماہیت پر انتباہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دیمتری پولیانسکی نے بھی بلیک سی میں امریکی جنگی بیڑے کے رویے کو اشتعال انگیز قراردیا تھا۔ پولیانسکی نے بلیک سی میں امریکی جنگی بحری جہازوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان بحری جہازوں سے براہ راست جھڑپ کے بارے میں خبردارکیا تھا ۔

 

ٹیگس