دہلی میں ہائی الرٹ ، دہشت گردانہ حملے کا خطرہ
Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں خبردار کئے جانے کے بعد دہلی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ دہشت گرد عید فطر سے پہلے دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں- دہلی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ملک میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں- جن مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات بڑھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان میں ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، میٹرو اسٹیشن، ہوٹل ، شاپنگ مال ، مذہبی مقامات، مغربی ممالک کے سفارت خانے اور اسٹیڈیم شامل ہیں- ہندوستان کے خفیہ اداروں نے مشکوک گاڑیوں کی مکمل تلاشی اور صوبوں کے درمیان رفت و آمد کرنے والی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں -