Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم 3 ہلاک 10 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جاری کارروائی اور 3 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد وہاں کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک اورعسکریت پسند کے مارے جانے کے ساتھ ہی اب تک مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ ان جھڑپوں میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آخری اطلاع ملنے تک عسکریت پسندوں کے خلاف مہم جاری ہے اور مہم کو روکنے کی کوشش کر نے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے آج فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں  کا کہنا ہے کہ رات کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے چار مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

تصادم میں مارے گئے عسکریت پسندوں میں سے دو کی شناخت تنظیم حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے ارکان کفایت اور جہانگیر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس مہم میں ایک افسر سمیت سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔  سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے مظاہرے کئے جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع پلوامہ کے بهمنو گاؤں میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کی خصوصی مہم کی ٹیم (ایس او جی)  نے ان کو پکڑنے کے لئے کل صبح مشترکہ مہم شروع کی تھی۔

 

ٹیگس