Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • کنٹرول لائن پر فائرنگ 4 ہلاک متعدد زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 شہری زخمی ہوئے۔

ضلع پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راجا طاہر ممتاز کے مطابق عباس پور اور حاجرہ سیکٹرز میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ صبح 6 بجے سے جاری ہے۔

دوسری جانب ہندوستانی فورسز کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ، جس میں ایک فوجی اہلکاراور اس کی اہلیہ کی موت ہوگئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستانی فوج کے درمیان کشمیر میں ایل او سی پر حالات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

 

ٹیگس