ایل او سی پر فائرنگ 5 ہندوستانی فوجی ہلاک و زخمی
Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فورسز نے لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر پاکستان کی طرف سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار رنجیت سنگھ اور ستیش بھگت ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان لائن آف کنٹرول پرایک دوسرے کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں اور کنٹرول لائن پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جانب سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔