Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیر: 3 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک مسلح جھڑپ کے دوران مزید 3 کشمیری ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع  کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ کے جنگلوں میں آج صبح بڑے پیمانہ پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین عسکریت پسند مارے گئے ۔

دوسری جانب حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کی اپنے گھر میں نظربندی کے 7 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

حریت کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظربند ہیں اور آج ان کی نظربندی کے 7سال مکمل ہوگئے ہیں۔

یہ نظربندی نہ کسی کورٹ آرڈر کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے اور نہ انتظامیہ نے آج تک اس سلسلے میں کوئی تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اس موقع پرسید علی گیلانی نے کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کا ایک بار پھرمطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس