Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • اٹلی میں ہندوستانی محنت کشوں کی سخت صورت حال پر تنقید

انسانی حقوق کے مختلف گروپوں نے اٹلی میں زراعت کے شعبے میں سرگرم عمل ہندوستانی محنت کشوں کی ناگفتہ بہ صورت حال پر تنقید کی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں زراعت و کاشتکاری میں سرگرم عمل غیر ملکی محنت کش و مزدور افراد، شدید گرمی اور گھنٹوں کام کرنے کے لئے منشیات کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اٹلی کے دارالحکومت روم کے جنوب میں پونتین کے علاقے میں تقریبا تیس ہزار ہندوستانی شہری موجود ہیں جن میں سے بیشتر، سکھ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ اپنی ساری آمدنی ان افراد کا قرضہ اتارنے پر مجبور ہیں کہ جنھوں نے اٹلی میں انھیں کام دلایا ہے۔

واک فری فاؤنڈیشن کے اعلان کے مطابق دو ہزار سولہ میں تقریبا چار کروڑ، چھے لاکھ افراد محنت و مزدوری کے بہت ہی معمولی کام میں مشغول رہے ہیں۔

ٹیگس