ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ
ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں 11 فیصد کا اضافہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب دنیا میں اسٹیل کی مجموعی پیداوار میں 3۔1 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ 11 مہینوں کے دوران خام اسٹیل کی پیداوار میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل تیار کرنے والے ملکوں میں سب سے زیادہ نمو ایران کو ملی ہے۔
ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں جنوری سے نومبر تک 26 ملین 369 ہزار ٹن خام اسٹیل تیار کی گئی ہے حالانکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 23 ملین 385 ہزار ٹن اسٹیل کی تیاری کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ نومبر میں ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں اکتوبر کے مہینے کی نسبت 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 2 ملین 575 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایران کی اسٹیل کے شعبے میں بہت گنجائش ہے اور رواں سال کے دوران ملک میں اسٹیل کی پیداوار 30 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ 4 ارب ڈالر اضافے سمیت 200 افراد کیلئے براہ راست روزگار کی فراہمی ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کو دنیا میں اسٹیل کی تیاری کے کے حوالے دسویں پوزیشن حاصل ہے اور 2025ء ملک میں سالانہ 55 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔