گجرات میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
مغربی ہندوستان کی ریاست گجرات میں آنے والے حالیہ سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
خبروں کے مطابق موسمی بارشوں کے آغاز اور سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو بیس ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ستائیس ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ چھیالیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
سیلاب کے نتیجے میں گجرات میں مواصلاتی شاہراہوں او ریلوے نظام کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور دس دیہات کے لوگ سیلاب میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
ہندوستان کے مختلف علاقوں میں جون سے ستمبر تک سیلاب اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔