Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج ہونے والی عام ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج میں تین افراد کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے۔ واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس نے 4 اور 5 اگست کی درمیانی رات کو شمالی ضلع بارہمولہ کے امرگڈھ سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی عسکریت پسندوں جاوید احمد ڈار، عابد حمید میر اور دانش شوکت ڈار کو ہلاک کیا۔

مارے گئے عسکریت پسندوں کے آبائی علاقوں بارہمولہ، حاجن اور سوپور میں آج اتوارکو مکمل ہڑتال ہے جس کے دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ  کشمیر کے دیگر علاقوں میں جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ٹیگس