کشمیرمیں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک
Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
کشمیر میں ڈی پی ایل پلوامہ پر حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرک پولیس لائنز پر کئے گئے حملے میں تاحال ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کے ایک ایک اہلکار سمیت دو سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں ریاستی پولیس کے دو اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 4 اہلکار شامل ہیں۔
کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔