Sep ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • ماتمی جلوسوں پر پابندی کی مذمت

محرم کے تاریخی ماتمی جلوسوں پر عائد مسلسل پابندی مذہبی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ اور حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ تاریخی ماتمی جلوسوں پر پابندی ہماری مذہبی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے اوراگراس سال محرم میں ہمیں عزاداری کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو کشمیر کے مسلمان سرکاری سطح پر روا رکھی جانے والی اس قسم کی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف پر امن صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  8اور10محرم کے جلوسوں پر گزشتہ 28 سال سے لگاتار پابندی جاری ہے اور بار بار کے صدائے احتجاج بلند کرنے کے باوجود وقت کے حکمران ان جلوسوں پر سے پابندی ہٹانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور محض امن و قانون کا بہانہ بنا کر ان پابندیوں کو بلا وجہ طول دیا جا رہا ہے ۔

مولانا محمد عباس انصاری نے محرم الحرام کی آمد پر مسلمانان کشمیر پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

 

ٹیگس