Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرفائرنگ، ایک ہلاک 7 زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ہلاک 7 افراد زحمی ہوئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ خاتون تاشیبہ بیبی جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت 18 سالہ عنیقہ اور 16 سالہ محمد لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ہندوستانی سرکاری ذرائع کے مطابق آر ایس پورہ اور رام گڑھ سیکٹر میں گذشتہ رات سرحد پار پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 عام شہری اور سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر سرحد پار سے مسلسل گولہ باری کے پیش نظر ایک ہزار کے قریب سرحدی دیہاتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس