کشمیرمیں جھڑپ، 4 افراد ہلاک
Nov ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں فوج کا ایک اہلکار اور تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے مابین تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور تین مسلح افراد مارے گئے۔
مارے گئے مسلح افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے ان میں سے ایک جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا بھتیجا طلحہ رشید ہے ۔ دیگر دو مسلح افراد کی شناخت محمد بھائی اور وسیم کے طور پر کی گئی ہے ۔
تصادم کی جگہ سے دو اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔