Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فوج کے سربراہ کا دہشت گردوں کو سخت پیغام

ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے سرحد پار دہشت گردی کے ذرائع کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کشمیر میں فوج کی مہم جاری رہے گی۔

ہندوستانی فوج کے سربراہ نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو سرحد پارسے حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد مختلف قسم کی کارروائیوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

ٹیگس