Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں 2 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے شوپیان میں ہونے والی جھڑپ میں 2 عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے حالات 8 جولائی 2016 کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد خراب ہو گئے اور اس وقت سے اب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس