Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • چین اورہندوستان کےدرمیان مذاکرات

چین اورہندوستان کےدرمیان سرحدی تنازع پرمذاکرات کل ہوں گے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مذاکرات ہندوستانی مشیرقومی سلامتی اجیت دوول اور چینی اسٹیٹ قونصلریانگ جائچی کےدرمیان نئی دہلی میں ہوں گے۔

چین اورہندوستان کے مابین سرحدی تنازعے کے حوالے سے مذاکرات کے ایک نئے دور کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق چین کا ایک خصوصی وفد جمعے کو نئی دہلی پہنچے گا۔ ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازعے کے حوالے سے یہ بیسیویں بات چیت ہو گی۔

اروناچل پردیش کے علاقوں پر ملکیت کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں تاہم دونوں ممالک کے مابین مذاکراتی عمل کا آغاز 2003 میں ہوا تھا۔

ٹیگس