لائن آف کنٹرول پرفائرنگ، میجرسمیت چار فوجی ہلاک
Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
ہندوستان کا کہنا ہے کہ راجوڑی میں پاکستانی فائرنگ سے ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان کےسرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے ہفتہ کو دوپہر کے وقت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بمبر گلی سیکٹر کے چنگس علاقہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج پرشدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہندوستانی فوجی آفیسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔