Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • کشمیر، پولیس فورس کے کیمپ پر حملہ 2 ہلاک، متعدد زخمی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر آج علی الصبح ہوئے حملے میں دو فوجی ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پلوامہ ضلع کے لاتھ پورا لاڈو میں دو سے تین مسلح افراد نے سی آر پی ایف کیمپ کے مرکزی دروازے کے قریب تعینات جوانوں پر دستی بم اور خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور کیمپ میں گھس گئے۔

اس حملہ میں سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریب کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران دو اہلکار نے دم توڑ دیا۔ جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔

ٹیگس