Jan ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، ایک فوجی اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت 19 پنجاب رجیمنٹ کے جیسبیر سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کےنوشہرہ سیکٹر میں پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین ہونے والی فائرنگ سے ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

ہندوستان کےسرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے اتوار کی علی الصبح 3 بجکر 50 منٹ پر نوشہرہ سیکٹر کے رملی دارا علاقہ میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی گئی۔

پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں اور دونوں ممالک کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں ہونے والی فائرنگ سے ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس